بےشک شہید زندہ ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ نے شہید کا رتبہ نہایت بلند رکھا ہے۔ اسلام مذہبِ حق ہے اور حق کی راہ میں قربانیاں اور شہادتیں بھی ہیں۔ ہمارے لیے سب سے بہتر مشعلِ راہ اور درس واقعہِ کربلا ہے۔ شہادت ایک سعادت ہے جو ہر کسی کے مقدر میں نہیں۔ بیت المقدس کے دفاع اور طاغوتِ زماں امریکہ و اسرائیل کے خلاف قیام کرنے والے عظیم مجاہدین آیت اللّٰہ ابراہیم رئیسی و سید حسن نصراللّٰہ کی قربانیاں ان شاء اللّٰہ ضرور اثر لائیں گی۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔ اس وقت دنیا میں 57 اسلامی ممالک ہیں اور خود فلسطینی عوام بھی سارے سنی ہیں لیکن اس وقت باطل کے مدمقابل فقط شیعیانِ حیدر کرار علیہ السلام کھڑے ہیں۔ میرا سلام ہو ایران، حزب اللّٰہ، حوثی اور حشد الشعبی کے مجاہدین پر۔ اللّٰہ تعالیٰ مجاہدانِ اسلام کا حامی و ناصر ہو۔
شہادت ایک سعادت!
